مشرق وسطیٰ

ڈیجیٹل بھکاریوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹلی بھیک مانگنے والوں کو اب نہ صرف 10 ہزار درہم جرمانے کا سامنا ہوگا بلکہ 3 ماہ قید بھی بھگتنی ہوگی۔

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹلی بھیک مانگنے والوں کو اب نہ صرف 10 ہزار درہم جرمانے کا سامنا ہوگا بلکہ 3 ماہ قید بھی بھگتنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ایک لاکھ درہم جرمانہ
گوگل پر 1337.76 کروڑ روپئے کا جرمانہ

تفصیلات کے مطابق یو اے ای ادارہ پبلک پراسیکیوشن نے خبردارکیا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع کو گداگری میں استعمال کرنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ اور تین ماہ تک قید کی سزا مقرر ہے۔

قانون کے مطابق کسی بھی ڈیجیٹل ذریعہ کو استعمال کرتے ہوئے مالی امداد طلب کرنا قانونی طور پر منع ہے، ایسا کرنے والے قانون کی شق 51 کے تحت سزا کے مستحق ہوں گے۔

امارات الیوم اخبار کے مطابق محکمہ انسداد گداگری نے گزشتہ دنوں لگژری گاڑی کی مالکہ ایک مال دار خاتون کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ابوظبی پولیس کے مطابق محکمہ انسداد گداگری کی ٹیم نے ایک ایسی پیشہ ور بھکاری خاتون کو گرفتار کیا جو روزانہ مختلف مساجد کے باہر کھڑے ہو کر بھیک مانگتی تھی۔

ملزمہ سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ کافی مالدار ہے اور بھیک مانگنے کے لیے اپنی ذاتی گاڑی میں آتی ہے جو نئے ماڈل کی اور کافی لگژری تھی۔مالدار بھکاری عورت بھیک مانگنے کے بعد جب سب لوگ مسجد سے چلے جاتے تھے تو دور کھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر دوسرے مقام پر چلی جاتی تھی۔