تلنگانہ
تلنگانہ: دوسرے مرحلہ کے پنچایت انتخابات میں 85.86 فیصد پولنگ
: تلنگانہ میں گذشتہ روز دوسرے مرحلہ کے پنچایت انتخابات میں 85.86 فیصد پولنگ ہوئی، یہ اطلاع الیکشن حکام نے دی۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ جو 11 دسمبر کو ہوئی تھی، اس میں 84.28 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی یعنی دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ روز دوسرے مرحلہ کے پنچایت انتخابات میں 85.86 فیصد پولنگ ہوئی، یہ اطلاع الیکشن حکام نے دی۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ جو 11 دسمبر کو ہوئی تھی، اس میں 84.28 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی یعنی دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسرے مرحلہ میں جملہ193 منڈلوں کے 3,911 پنچایتوں کے سربراہان اور 29,917 وارڈ ممبران کے عہدوں کے لئے انتخابات ہوئے۔
پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ میں بھی یادادری بھونگیر ضلع میں سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ یہاں 91.72 فیصد رائے دہندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ نظام آباد میں سب سے کم ووٹ ڈالے گئے، صرف 76.71 فیصد ووٹرس نے رائے دہی میں حصہ لیا۔