بھارت

لاپتہ خواتین کی تعداد 32 ہزار نہیں،فلم دی کیرالا اسٹوری کا پروڈیوسر اپنے دعویٰ سے دستبردار

فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی برسراقتدار سی پی آئی ایم حکومت اور یو ڈی ایف نے مطالبہ کیا کہ اس فلم کی اسکریننگ نہ کی جائے۔ قائد اپوزیشن وی ڈی ستیشن نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے۔ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کسی کو بھی نفرت پھیلانے نہ دیا جائے۔

ترواننت پورم: آنے والی فلم ”دی کیرالا اسٹوری“ پر تنازعہ کے بیچ فلم کے پروڈیوسرس نے منگل کے دن یوٹیوب پر نئے ٹیزرس میں فلم کا انٹروڈکشن ٹیکسٹ (تعارفی متن) تبدیل کردیا۔ قبل ازیں ٹیکسٹ میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 32 ہزار عورتیں کیرالا سے لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ

اب تبدیل شدہ متن میں صرف 3 عورتوں کی بات کہی گئی ہے جنہیں برین واش کرنے اور مسلمان بنانے کے بعد ملک و بیرون ِ ملک دہشت گرد مشن پر بھیجا گیا۔ ادا شرما کی یہ فلم 5 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ 32 ہزار عورتوں کے کیرالا چھوڑنے کے دعویٰ پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔

فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی برسراقتدار سی پی آئی ایم حکومت اور یو ڈی ایف نے مطالبہ کیا کہ اس فلم کی اسکریننگ نہ کی جائے۔ قائد اپوزیشن وی ڈی ستیشن نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے۔ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کسی کو بھی نفرت پھیلانے نہ دیا جائے۔

 منگل کے دن کیرالا ہائی کورٹ میں داخل درخواست میں فلم کی اسکریننگ ممنوع قراردینے کی گزارش کی گئی۔ بعض تنظیموں نے دعویٰ ثابت کرنے پر نقد انعام کا اعلان کیا۔ مسلم یوتھ لیگ کی ریاستی کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ فلم میں عائد کئے گئے الزامات کو ثابت کرنے والے کسی بھی فرد کو ایک کروڑ روپے کا انعام دے گی۔

دایاں بازو کارکن اور ہندو سیوا کیندر کے بانی پرتیش وشواناتھ نے یہ ثابت کرنے پر 10 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی کہ اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت کے لئے کیرالا سے کوئی بھی نہیں گیا۔ فلم کی ہدایت سدیپتو سین نے دی ہے۔

 فلم‘ کالج کی 4 طالبات کی داستان ِ سفر ہے جو اسلامک اسٹیٹ کا حصہ بنتی ہیں۔ پروڈیوسر وِپل امرت لال شاہ کی فلم میں یوگیتا بہانی‘ سدھی اِدنانی اور سونیا بالانی نے بھی کام کیا ہے۔