تلنگانہ

تلنگانہ: زیرتعمیر فلائی اوور کی دیوار سے بڑا ٹرک ٹکراگیا۔ تقریبا پانچ کلومیٹر تک ٹریفک جام

حیدرآباد: زیرتعمیر فلائی اوور کی دیوار سے بڑے ٹرک کے ٹکراجانے کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کی نارکٹ پلی۔

حیدرآباد: زیرتعمیر فلائی اوور کی دیوار سے بڑے ٹرک کے ٹکراجانے کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کی نارکٹ پلی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
حیدرآباد میں مہندرا کار شوروم میں مہیب آتشزدگی۔7کاریں جل گئیں
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

ادنکی شاہراہ پر تقریبا پانچ کلومیٹر تک ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

یہ ٹرک، مریال گوڑہ سے نارکٹ پلی کی سمت جارہا تھا جس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس ٹرک نے ہفتہ کی صبح اندراگاندھی کے مجسمہ کے قریب زیرتعمیر فلائی اوورکی دیوار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

فلائی اوور کی دیوار کو ٹکر کی شدت کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

اس واقعہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس بڑے ٹرک کو وہاں سے کافی جدوجہد کے بعد ہٹانے میں کامیابی حاصل کی۔