جرائم و حادثات
تلنگانہ: ایک ہزارروپئے کے لئے ایک شخص بلند ہورڈنگ پر چڑھ گیا
ایک ہزارروپئے کے لئے ایک شخص بلند ہورڈنگ پر چڑھ گیا۔ یہ واقعہ نظام آباد میں پیش آیا۔
حیدرآباد: ایک ہزارروپئے کے لئے ایک شخص بلند ہورڈنگ پر چڑھ گیا۔ یہ واقعہ نظام آباد میں پیش آیا۔
مقامی افراد کے مطابق تھری ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والا رویندر، پینٹر کے طورپر کام کرتا تھا۔ کل وہ ہورڈنگ پر چڑھ گیا جس کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کو اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔
جب پولیس نے اس سے اس اونچے ہورڈنگ پر چڑھ جانے کی وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ ایک شخص نے اس کے پاس سے ہزارروپئے قرض کے طورپر لئے تھے تاہم اس نے یہ رقم واپس نہیں کی۔
پولیس نے اس کی کونسلنگ کی اور اس کو گھر بھیج دیا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ شخص قبل ازیں شراب کا عادی بھی رہ چکا ہے۔