حیدرآباد

پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش، یوتھ کانگریس کے لیڈرس گرفتار

گرفتارشدگان میں یوتھ کانگریس کے صدر شیو سینا ریڈی بھی شامل ہیں۔احتجاجیوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے والے یوتھ کانگریس لیڈروں اورکارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 گرفتارشدگان میں یوتھ کانگریس کے صدر شیو سینا ریڈی بھی شامل ہیں۔احتجاجیوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

یوتھ کانگریس نے پولیس میں ملازمتوں پر بھرتی میں مبینہ بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے پرگتی بھون کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔ اس سلسلے میں پرگتی بھون کے قریب پولیس کا بھاری بندوبست کیاگیا تھا۔