جرائم و حادثات

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ایک طالب علم شدید طورپر زخمی

تلنگانہ کے ضلع کھمم کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

یہ حادثہ ضلع کے ٹیکولاپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک اسکول بس کو لاری نے پیچھے سے ٹکردے دی۔

اس حادثہ کے وقت بس میں تقریبا30بچے سوارتھے۔مقامی افراد نے بتایا کہ بس یوٹرن جارہی تھی کہ لاری اس سے ٹکراگئی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ لاری کے ڈرائیور کے بریک لگانے سے ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔

زخمی طالب علم کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔