جرائم و حادثات

تلنگانہ: یادادری بھونگیر ضلع کے بجلی کے سب اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ہنومان پور میں بجلی کے سب اسٹیشن میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ہنومان پور میں بجلی کے سب اسٹیشن میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج

220کے وی گنجائش والے اس بجلی کے اسٹیشن میں کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔ابتدامیں مقامی افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کے شعلوں پر وہ قابو پانہیں سکے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر بجلی کی سپلائی کو روکتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔