تلنگانہ

تلنگانہ: چلتی بس میں خاتون کی جانب سے سبزی فروخت کرنے کا ویڈیو وائرل

چلتی بس میں ایک خاتون کی جانب سے سبزی فروخت کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: چلتی بس میں ایک خاتون کی جانب سے سبزی فروخت کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا۔خاتون کسان، تازہ سبزی کے ساتھ بس میں سوارہوئی۔

اس کی بھینڈی کو دیکھ کر بس میں سوار دیگرخواتین نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ بھینڈی فروخت کرے گی جس پر سبزی فروش خاتون نے اثبات میں جواب دیا۔

اس طرح اس خاتون نے دیگر خواتین کو بھینڈی فروخت کرنی شروع کردی۔بس میں سواربعض مسافرین نے اس سبزی فروش خاتون کوسبزی فروخت کرتا ہوا دیکھ کر اس کا ویڈیو لے لیا جو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ ریاست میں برسراقتدار آنے والی کانگریس حکومت نے خواتین کو مفت بس کی سہولت فراہم کی ہے جس کے نتیجہ میں تمام بسوں میں خواتین کا ہجوم دیکھاجارہاہے۔

a3w
a3w