جرائم و حادثات

سیکس سے انکار پر بیوی کا قتل، شوہر گرفتار

ترون نے پولیس کو بتایا کہ20مئی کی شب وہ، اپنی بیوی سے مباشرت کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم جھانسی نے بتایا کہ وہ بہت تھکی ماندہ ہے۔ مگر شوہر، اس پر زبردستی کررہا تھا۔

حیدرآباد: سیکس (مباشرت) سے انکار کے بعد مشتعل شوہر نے مبینہ طور پر حیدرآباد میں اپنی ہی بیوی کا گلا دبا کر ہلاک کردیا۔ صدمہ انگیز واقعہ، مقتول خاتون کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا۔ اگرچیکہ قتل کی  یہ واردات 20مئی کی شب پیش آئی مگر پولیس نے 10دنوں کے بعد اس معمہ کو حل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

 شوہر24 سالہ جناوت ترون نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ بیوی 20سالہ جھانسی نے مجھ سے سیکس سے انکار کردیا جس کے بعد میں نے گلا دبا کر بیوی کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی محبت کی شادی2021 میں ہوئی تھی۔

 ترون آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ وہ، حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا۔ ترون بیوی اور افراد خاندان کے ساتھ آئی ایس سدن ڈیویژن کے خواجہ باغ میں مقیم تھا۔ اس جوڑے کو ایک دو سالہ بیٹا بھی ہے جبکہ جھانسی نے 16اپریل کو بیٹی کو جنم دیا تھا۔

ترون نے پولیس کو بتایا کہ20مئی کی شب وہ، اپنی بیوی سے مباشرت کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم جھانسی نے بتایا کہ وہ بہت تھکی ماندہ ہے۔ مگر شوہر، اس پر زبردستی کررہا تھا۔ شوہر کی زبردستی پر خاتون چلانے کی کوشش کی مگر ترون نے اپنے ہاتھوں سے اس کا منہ دبا د یا۔

 اس کا ہاتھ ناک پر بھی تھا جس کی وجہ سے بظاہر جھانسی کو سانس لینے کیلئے ہوا نہیں مل پائی۔ تھوڑی دیر بعد جھانسی بے ہوش ہوگئی اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا تب ترون گھبرا گیا اور رشتہ داروں کو اس بارے میں مطلع کیا۔ اسے فوری اویسی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

 ہاسپٹل حکام نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ترون نے جھانسی کی موت کے اسباب پر کسی کو نہیں بتایا۔ جھانسی کے والد نیناوت کی شکایت پر سعید آباد پولیس نے کیس درج کرلیا۔

 پوسٹ مارٹم کی رپورٹ 30 مئی کو وصول ہوئی جس میں انکشاف ہوا کہ جھانسی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی پولیس نے ترون کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کے دوران اُس نے گلا دبا کر بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے بعد گرفتاری ترون کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔