ایشیاء

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتارنہ کرسکی

28 فروری کو ضلع وسیشن عدالت اسلام آباد برطرف وزیراعظم کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیاتھا۔ اسی دوران پی ٹی آئی قائد چودھری فواد حسین(فوادچودھری) نے کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرنے کی کوئی بھی کوشش صورتحال کو بگاڑدے گی۔

لاہور: اسلام آباد پولیس اتوار کے دن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتارکئے بغیر لوٹ گئی۔ حالانکہ توشہ خانہ کیس میں ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) اسلام آباد نے کہا کہ ہم‘ نوٹس سائن کرانے عمران خان کی رہائش گاہ گئے تھے‘انہیں گرفتارکرنے کیلئے نہیں۔

متعلقہ خبریں
رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ

کہاجاتا ہے کہ عمران خان کو گرفتارکرنے پولیس کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ بھیجاگیاتھا۔ قبل ازیں سلسلہ وارٹوئٹس نے اسلام آباد پولیس نے کہاتھا کہ لاہورپولیس کے تعاون سے آپریشن جاری ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس‘ عمران خان کے کمرے میں گئے لیکن وہ وہاں نہیں تھے۔ ایس پی نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل زماں پارک میں کردی گئی۔ ایس پی سٹی رانا حسین طاہر عمران خان کی زماں پارک والی رہائش گاہ کے کمرے میں گئے جہاں پی ٹی آئی سربراہ موجود رہنے کی توقع تھی لیکن پولیس جب وہاں پہنچی تو وہ وہاں نہیں پائے گئے۔

 دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ 28 فروری کو ضلع وسیشن عدالت اسلام آباد برطرف وزیراعظم کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیاتھا۔ اسی دوران پی ٹی آئی قائد چودھری فواد حسین(فوادچودھری) نے کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرنے کی کوئی بھی کوشش صورتحال کو بگاڑدے گی۔

a3w
a3w