جرائم و حادثات

تلنگانہ:سالگرہ کی تقریب سے واپسی کے دوران حادثہ، تین افرادہلاک، تین شدیدزخمی

تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اورتین افرادشدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اورتین افرادشدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

یہ حادثہ کل شب ضلع کے گدوال ٹاون کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارڈیوائیڈر سے ٹکراکرالٹ گئی۔

کار میں 6افرادگدوال سے ایک ڈاکٹر کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت 23سالہ نریش،23سالہ پون کمار اور50سالہ انجے سوامی کے طور پر کی گئی ہے۔

جبکہ 20سالہ گووردھن، 20سالہ نوین اور 23سالہ محبوب شدید زخمی ہوگئے۔ان کو علاج کے لیے گدوال ضلع مستقرکے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔