انٹرٹینمنٹ

کپل شرما شو اور بگ باس 16 کے ذریعہ پٹھان کو پروموٹ کرنے سے شاہ رخ نے کیوں کیا انکار؟  

دوسری طرف یش راج فلمز نے شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے خصوصی ویڈیوز اس ہفتے کے شروع میں ہی جاری کردیئے تھے جن میں دونوں اداکاروں نے پٹھان اور ایک دوسرے کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

ممبئی: شاہ رخ خان، جو اپنی متوقع ایکشن تھرلر فلم پٹھان کی میگا ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، مبینہ طور پر بگ باس 16 اور دی کپل شرما شو سمیت دیگر رئیلٹی شوز میں اپنی فلم کی تشہیر نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
اننت امبانی کی پری ویڈنگ، شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کاپرفارمنس (ویڈیو)
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

پٹھان فلم بنانے والوں نے پہلے ہی اپنی فلم کے لئے میڈیا انٹرویوز نہ کرنے کی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت پٹھان کے پروموشن کے لئے میڈیا میں کوئی تشہیر نہیں کی جائے گی۔

دوسری طرف یش راج فلمز نے شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے خصوصی ویڈیوز اس ہفتے کے شروع میں ہی جاری کردیئے تھے جن میں دونوں اداکاروں نے پٹھان اور ایک دوسرے کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے کسی بھی رئیلٹی شو کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے اور پٹھان کے میکرز سے کہا ہے کہ وہ مختلف تنازعات کے پیش نظر پروموشنل حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہیں۔

جب شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ کیا تو اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون اور سائیڈ ہیرو جان ابراہم نے بھی پروموشنل ایونٹس سے پرہیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر اداکاروں کے برعکس جو اپنی فلم کی تشہیر کے لئے رئیلٹی شوز کا دورہ کرتے ہیں، پٹھان ٹیم نے اس سرگرمی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس کی وجہ بھی معلوم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایک مخصوص رفتار پکڑ لی ہے اور اس بار میڈیا کی منفی و مثبت تشہیر سے بچنے کے لئے شاہ رخ خان فلم کے روایتی پروموشن کے بغیر مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

روایتی پروموشن سے اجتناب اور فلم کے معروف اداکاروں کی جانب سے میڈیا سے بات چیت اور انٹرویوز سے گریز کے فیصلہ کے باوجود فلم کو پہلے ہی بلاک بسٹر سمجھا جارہا ہے۔

ریلیز کے پہلے ہی دن 30-35 کروڑ روپے کے بزنس کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ جوں جوں فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے، فلم بینوں کے جوش و خروش میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے قومی دارالحکومت کے علاقے میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

فلم کی ایڈوانس بکنگ جمعرات کو شروع ہوئی جسے کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے۔

شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ پٹھان، 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

ہندوستان میں یہ فلم تین زبانوں تامل، تلگو اور ہندی میں ریلیز کی جارہی ہے۔