سوشیل میڈیا

تلنگانہ: بے گناہی ثابت کرنے لی گئی اگنی پریکشا، ویڈیو دیکھئے

گنگا دھر کا بڑا بھائی اس معاملہ کو لے کر گاؤں کی پنچایت سے رجوع ہوا تھا۔ اس نے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے اپنے چھوٹے بھائی گنگا دھر سے اگنی پریکشا دینے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ملگ کے بنجارو پلی گاؤں میں ایک شخص کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہ اس کا اپنے بڑے بھائی کی بیوی کے ساتھ کوئی ناجائز تعلق نہیں ہے، اگنی پریکشا دینی پڑی۔

متعلقہ خبریں
ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل کے احیاء کو اولین ترجیح: ریونت ریڈی
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس

گنگا دھر کا بڑا بھائی اس معاملہ کو لے کر گاؤں کی پنچایت سے رجوع ہوا تھا۔ اس نے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے اپنے چھوٹے بھائی گنگا دھر سے اگنی پریکشا دینے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو میں گنگا دھر کو اگنی پریکشا کے تحت جلتے کوئلے کے اطراف پھیرے لیتے ہوئے اور ہاتھوں سے لوہے کی گرم سلاخ کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق گاؤں کے سربراہ اس اگنی پریکشا سے مطمئن نہیں تھے اور گنگادھر کو اپنی ’غلطی‘ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔ اسی دوران گنگا دھر کی بیوی نے پنچایت کے اس اقدام کے خلاف پولیس سے رجوع کیا ہے۔