تلنگانہ

تلنگانہ: گروکل اسکولس میں داخلوں کا ایک اور موقع: وزیر سیتکا

تلنگانہ کی وزیر بہبود خواتین واطفال سیتکا نے اعلان کیا ہے کہ سماجی بہبود کے گروکل اسکولوں میں 5 ویں تا 9 ویں جماعتوں کی بقیہ نشستوں پر داخلہ لینے کا ایک اور موقع ملے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر بہبود خواتین واطفال سیتکا نے اعلان کیا ہے کہ سماجی بہبود کے گروکل اسکولوں میں 5 ویں تا 9 ویں جماعتوں کی بقیہ نشستوں پر داخلہ لینے کا ایک اور موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، منڈل سطح کے انتخابات کا اعلان
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد

12 جولائی تک متعلقہ ویب سائٹ کے ذریعہ اس سلسلہ میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ نشستیں آن لائن امتحان کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔

انہوں نے دلچسپی رکھنے والے قابل طلباء سے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہاکہ گروکل اسکولوں میں معیاری تعلیم کے علاوہ حکومت تمام سہولیات مفت فراہم کررہی ہے۔