تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع جگتیال کے گروکل اسکول کے ایک اورطالب علم کو سانپ نے ڈس لیا

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر ستیہ پرساد نے کورٹلہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج طلباء کی عیادت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیداپور کے گروکل کے ایک اور طالب علم یشونت کو جمعرات کی صبح سانپ نے ڈس لیاجس کے بعد اس کو علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا۔

متعلقہ خبریں
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

آٹھویں جماعت کے طالب علم یشونت کی ٹانگ اور ہاتھ پر سانپ کے ڈسنے کے نشانات ہیں۔بدھ کے روز 8 ویں کے طالب علم، اکھل کو اس وقت اسپتال میں داخل کروایا گیا جب اس کوسانپ نے ڈس لیا۔

اس واقعہ کے بعد اس کی صحت بگڑگئی اوراس نے الٹیاں کرنی شروع کردیں۔

اس کی کلائی پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات تھے۔

اسکول حکام نے بتایا کہ اکھل کی صحت کچھ گھنٹوں کے بعد خراب ہوگئی جبکہ یشونت نے بعد میں علامات ظاہر کیں۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر ستیہ پرساد نے کورٹلہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج طلباء کی عیادت کی۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے طلباء کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں انہوں نے سکول کا دورہ کیا۔