تعلیم و روزگارتلنگانہ

تلنگانہ ایپ سیٹ کے نتائج: انجینئرنگ میں 74، اگریکلچرل وفارمیسی اسٹریم میں 89 فیصد امیدوارکوالیفائی

تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ‘اگریکلچرل اور فارمیسی انٹرنس ٹسٹ(ایپ سیٹ EAPCET) 2024 کے نتائج ہفتہ کے روزجاری کئے گئے۔ انجینئرنگ اسٹریم کے ٹسٹ میں 2لاکھ40ہزار 618 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 80ہزار424 طلبہ‘ داخلوں کیلئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ‘اگریکلچرل اور فارمیسی انٹرنس ٹسٹ(ایپ سیٹ EAPCET) 2024 کے نتائج ہفتہ کے روزجاری کئے گئے۔ انجینئرنگ اسٹریم کے ٹسٹ میں 2لاکھ40ہزار 618 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 80ہزار424 طلبہ‘ داخلوں کیلئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

کوالیفائی کرنے والے طلبہ کا شرح تناسب 74.98 فیصد بتایاگیا ہے۔ انجینئرنگ اسٹریم میں 1,42,716 بوائزطلبہ نے حصہ لیا جن میں 1,06,162 (74.38 فیصد) بوائز نے کوالیفائی کیا ہے۔97,902 گرلز(لڑکیوں) نے ٹسٹ میں شرکت کی جن کے منجملہ 74,276 لڑکیوں نے کوالیفائی کیا ہے اس طرح اہل قرارپائی لڑکیوں کا تناسب 75.85 فیصد رہا۔

اگریکلچرل اور فارمیسی اسٹریم میں 91,633امیدوار شریک ٹسٹ تھے جن میں 82,163 (89.66 فیصد) امیدواروں کو کوالیفائی قراردیاگیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔

اگریکلچرل وفارمیسی اسٹریم ٹسٹ میں 24,664 بوائز امیدوار شریک تھے جن میں 21,768 (88.25 فیصد) بوائز کوالیفائی ہوئے ہیں جبکہ اس ٹسٹ میں 66,969 لڑکیوں نے شرکت کی جن کے منجملہ 60,395 لڑکیوں کو اہل قراردیاگیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ ایپ سیٹ امتحان کا جواہرلال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (جے این ٹی ایچ یو) نے اہتمام کیا تھا۔ یہ ٹسٹ 21ٹسٹ زونس کے 165 مراکز پر 7 تا11مئی منعقد کیاگیا۔ تلنگانہ میں 134 اور آندھرامیں 31 سنٹرس بنائے گئے تھے۔

یواین آئی کے مطابق تلنگانہ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی جی ایپسٹ) کے نتائج پرنسپال سکریٹری محکمہ تعلیمات بی وینکٹیشم نے آج صبح جاری کئے۔ لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت حاصل رہی۔ جنہوں نے 90.18 فیصد کامیابی حاصل کی اور لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 88.25فیصد رہا۔

اگریکلچر اینڈ فارمیسی کورسس کے لئے اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے 91,633 طلبہ میں سے 82,163 طلبہ کامیاب قرار دئے گئے۔ انجینئرنگ اسٹریم میں کامیابی کا فیصد 74.98رہا۔

انجینئرنگ اسٹریم میں ٹاپ رینکر آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع کے پالاکنڈہ کی جوتیر آدتیہ رہیں۔ کرنول کے پنچالنگالو سے تعلق رکھنے والے ہرشا کو دوسرا اور سکندرآباد کے ترمل گری کے رہنے والے رشی شیکھر شکلا کو تیسرا رینک حاصل ہوا۔

a3w
a3w