حیدرآباد

صدر جمہوریہ مرمو حیدرآباد میں عالمی روحانیت فیسٹیول میں شرکت کریں گی

کانفرنس کا مقصد بین المذاہب مذاکرات کو آسان بنانا اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں روحانیت سے جڑنے کے قابل بنانا ہے۔

حیدرآباد: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج شام تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی روحانیت فیسٹیول کے دوسرے دن میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

وزارت ثقافت (حکومت ہند) اور ہارٹ فل نیس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد چار روزہ روحانی سربراہی اجلاس ’’اندرونی سکون سے عالمی امن‘‘ کے موضوع پر مبنی ہے اور شہر کے مضافات میں واقع ہارٹ فل نیس کے ہیڈکوارٹر کنہا شانتی ونم میں منعقد کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کو ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد بین المذاہب مذاکرات کو آسان بنانا اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں روحانیت سے جڑنے کے قابل بنانا ہے۔

a3w
a3w