تلنگانہ

تلنگانہ: آشرم اسکول کے ایک طالب علم کی بخار کے علاج کے دوران موت

وہ ان 65 طلبہ میں شامل تھی جو 30 اکتوبر کو اسکول ہا سٹل میں کھانے کے بعد بیمار ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد ہیڈ ماسٹر سمیت چھ ملازمین کو لاپرواہی برتنے پر معطل کردیا گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں محکمہ قبائلی بہبود کے زیر انتظام آشرم اسکول کے ایک طالب علم کی بخار کے علاج کے دوران موت ہوگیی۔ یہ واقعہ منگل کو منظر عام پر آیا۔

متعلقہ خبریں
گچی باؤلی میں دل دہلادینے والا سڑک حادثہ،ڈبل ڈیکر بس کے نیچے آکردسویں جماعت کی طالبہ کی موت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


ذرائع کے مطابق 12 سالہ اترم انوراگ، جو تریانی منڈل کے پانگیڈی مادرا گاؤں میں قائم آشرم اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا، علاج کے دوران چل بسا۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے پہلے تریانی منڈل ہیڈکوارٹر کے پرائمری ہیلت سنٹر میں داخل کیا گیا تھا، جہاں تین دن زیر علاج رہنے کے بعد حالت بگڑنے پر ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 25 نومبر کو ایک اور طالبہ، چودھری شیلجا، جو وانکیڈی کے ایک آشرم اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ تھی، حیدرآباد کے نمس اسپتال میں علاج کے دوران چل بسی تھی۔

وہ ان 65 طلبہ میں شامل تھی جو 30 اکتوبر کو اسکول ہا سٹل میں کھانے کے بعد بیمار ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد ہیڈ ماسٹر سمیت چھ ملازمین کو لاپرواہی برتنے پر معطل کردیا گیا تھا۔