تعلیم و روزگار

چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم، درخواستوں کی طلبی

اسکیم کی تفصیلات‘ اہلیت کے معیار‘ درخواست دینے والے ممالک‘ اہلیت‘ لازمی تقاضے‘ انتخاب کا طریقہ کار ویب سائٹ میں دکھایا گیا ہے۔

حیدرآباد: ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود‘ رنگاریڈی یو پراوین کمار نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت تلنگانہ غیر ملکی یونیورسٹیوں (امریکہ‘ برطانیہ‘ آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ سنگاپور‘ جرمنی‘ نیوزی لینڈ‘ جاپان‘ فرانس اور جنوبی کوریا) میں پوسٹ گریجویٹ/ ڈاکٹریٹ کورسز کے حصول کے لئے چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم (سی ایم اوورسیز) کے تحت اسکالرشپ /مالی امداد دینے کے لئے اہل اقلیتی امیدواروں نے آن لائن درخواستیں طلب کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
اقلیتی طلبہ کو گروپ I کی مفت کوچنگ، 20 مارچ آخری تاریخ
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی

وہ طلباء جو اہلیت کے تمام معیارات کو پورا کرتے ہیں اور جنہوں نے یکم اگست 2022 سے 31 دسمبر 2022 کے دوران غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ /ڈاکٹریٹ کورسز میں داخلہ لیا ہے۔ ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ویب سائٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in کے ذریعہ آن لائن درخواست دیں۔

موسم خزاں 2022 کے لئے درخواست دینے کے لئے ویب سائٹ 3 تا 23 جنوری 2023 تک کھلی رہے گی اور DMWO آفس‘ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں ہارڈ کاپیاں /ضروری دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 ہے۔

اسکیم کی تفصیلات‘ اہلیت کے معیار‘ درخواست دینے والے ممالک‘ اہلیت‘ لازمی تقاضے‘ انتخاب کا طریقہ کار ویب سائٹ میں دکھایا گیا ہے۔ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جنوری 2023 شام 5 بجے تک ہے۔