تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی،انتخابی شیڈول جاری

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

انتخابی نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے علاوہ میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی ریاستوں کے لیے بھی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے حال ہی میں تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔کمیشن کی ٹیم نے سیاسی جماعتوں، مختلف محکموں اور اداروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیاتھا۔

تلنگانہ میں انتخابی اعلامیہ 3نومبر کو جاری کیاجائے گا۔3نومبر سے ہی پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔10نومبر تک پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔

13نومبرکو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔15نومبر کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔30نومبرکو رائے دہی ہوگی اور 3دسمبرکو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔