مہاراشٹرا

مدرسہ کے طالب علم کو مارپیٹ، مہارشٹرا حقوق اطفال پانل میں 6مارچ کو سماعت (ویڈیو)

مہاراشٹرا اسٹیٹ کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال نے گزشتہ ماہ چھتر پتی سمبھاجی نگر کے ایک مدرسہ میں ایک طالب علم کو مارپیٹ کئے جانے کااز خود نوٹ لیاہے۔

تھانے: مہاراشٹرا اسٹیٹ کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال نے گزشتہ ماہ چھتر پتی سمبھاجی نگر کے ایک مدرسہ میں ایک طالب علم کو مارپیٹ کئے جانے کااز خود نوٹ لیاہے۔

ہفتہ کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں ایم ایس سی پی سی آر کے چیرپرسن سوسی بین شاہ نے کہاکہ ایسے انداز میں بچوں کو مارپیٹ کرنا ظالمانہ اور توہین آمیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس واقعہ کا از خود نوٹ لیاہے۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر کے ایس پی اور دیگر متعلقہ افراد سے کہاگیاہے کہ وہ اس معاملہ میں ممبئی میں 6مارچ کو ایک سماعت میں حاضر ہوں۔

پولیس کے مطابق بچے پر قریبی دکان سے 100 روپئے مالیتی گھڑی چرانے کا الزام لگایاگیاتھا اور خلد آباد میں واقع مدرسہ کے ایک مولانا نے مارپیٹ کی تھی۔

a3w
a3w