تلنگانہ

تلنگانہ: ڈبل بیڈروم مکانات کا قفل توڑکر زبردستی قبضہ کی کوشش

ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں تاخیر پر بعض افراد نے قفل توڑتے ہوئے زبردستی طورپر ان مکانات پر قبضہ کی کوشش کی۔

حیدرآباد: ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں تاخیر پر بعض افراد نے قفل توڑتے ہوئے زبردستی طورپر ان مکانات پر قبضہ کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
جنوری میں ہر بے گھر کو ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا: سرینواس ریڈی
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے امبیڈکرنگرمیں پیش آیا۔اس اچانک واقعہ سے ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی۔ پیشروبی آرایس حکومت کی جانب سے غریبوں کو ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کی اسکیم شروع کی گئی تھی۔

استفادہ کنندگان کا کہنا ہے کہ ان مکانات کی تعمیرپانچ سال پہلے ہوئی تاہم ہنوز ان مکانات کو انہیں الاٹ نہیں کیاگیا۔ برہم افراد نے قفل توڑ کر گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم حکام نے انہیں روک دیا۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت استفادہ کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور کانگریس حکومت کے 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ مکانات غریب استفادہ کنندگان کو الاٹ نہیں کئے گئے ہیں۔