سوشیل میڈیاکھیل

فیفا ورلڈکپ: تمام قومی کھلاڑیوں کیلئے سعودی شہزادے کا بڑا اعلان

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دیں گے۔

ریاض: سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دیں گے۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔

سعودی فٹبال کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے پرتعیش ایوارڈ دیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کون سا ماڈل حاصل کریں گے ۔

فیفا ورلڈ کپ میں 2022 کی فیورٹ ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشی سے سجدہ کیا تھا اور ملک میں جشن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

a3w
a3w