حیدرآباد

تلنگانہ: ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں خاتون سے زیادتی کی کوشش۔مشتبہ شخص گرفتار

گرفتار شخص کی شناخت جی مہیش کے طور پر ہوئی ہے، جومیڑچل ملکا جگری ضلع کے گووداویلی گاؤں کا ساکن ہے تاہم، متاثرہ خاتون نے پولیس کی جانب سے دکھائی گئی مشتبہ شخص کی تصویر کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔

حیدرآباد: ریلوے پولیس نے اتوار کی رات ایک ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کے سلسلہ میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

گرفتار شخص کی شناخت جی مہیش کے طور پر ہوئی ہے، جومیڑچل ملکا جگری ضلع کے گووداویلی گاؤں کا ساکن ہے تاہم، متاثرہ خاتون نے پولیس کی جانب سے دکھائی گئی مشتبہ شخص کی تصویر کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پولیس سکندرآباد سے میڑچل تک کے 28 کلومیٹر کے ریلوے روٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے ہے اور وہ اس وقت میڑچل میں مقیم ہے، جہاں وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔

اتوار کی شام، وہ اپنا موبائل فون درست کروانے کے لیے سکندرآباد گئی تھی۔ رات7.15 بجے، وہ سکندرآباد اسٹیشن سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے خواتین ڈبے میں سوار ہوئی۔ تقریباً8.15 بجے، جب دو دیگر خواتین العوال اسٹیشن پر اتر گئیں، تو وہ ڈبے میں تنہارہ گئی۔

اسی دوران، ایک نامعلوم شخص اس کے قریب آیا اور مبینہ طور پر اسے نازیبا انداز میں چھوا۔ خاتون نے خوفزدہ ہو کر چلتی ٹرین سے کومپلی کے قریب چھلانگ لگا دی۔

مقامی افراد نے اسے زخمی حالت میں پایا اور فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعہ گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔