تلنگانہ
تلنگانہ: جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر خاتون پر چاقو سے حملہ
اطلاعات کے مطابق، متاثرہ ایک شادی شدہ قبائلی خاتون ہے، جو گونگلور تانڈہ کی رہنے والی ہے۔ وہ یومیہ مزدوری کے لئے سنگاریڈی ٹاؤن آئی تھی، جہاں ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے کام کا جھانسہ دے کر ایک سنسان مقام پر لے گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔مزاحمت پر ایک شخص نے اس خاتون پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، متاثرہ ایک شادی شدہ قبائلی خاتون ہے، جو گونگلور تانڈہ کی رہنے والی ہے۔ وہ یومیہ مزدوری کے لئے سنگاریڈی ٹاؤن آئی تھی، جہاں ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے کام کا جھانسہ دے کر ایک سنسان مقام پر لے گیا۔
جب اس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو خاتون نے بہادری سے مزاحمت کی۔
ملزم نے چاقو سے حملہ کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ مقامی افراد نے زخمی خاتون کوسنگاریڈی کے ایک اسپتال پہنچایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔