تلنگانہ

تلنگانہ:کاغذنگر میں بی آرایس اور بی ایس پی کارکنوں میں دھکم پیل

تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں کشیدگی دیکھی گئی جہاں کی وجئے بستی میں اتوار کی شب بی ایس پی کی انتخابی تشہیری مہم منعقد کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں کشیدگی دیکھی گئی جہاں کی وجئے بستی میں اتوار کی شب بی ایس پی کی انتخابی تشہیری مہم منعقد کی گئی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

اسی دوران زوردارآواز کے ساتھ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کی تشہیری گاڑی پہنچی جس پربی ایس پی کے کارکنوں نے اعتراض کیا۔

دونوں جماعتوں میں جھگڑا ہواجس نے تصادم کی شکل اختیار کرلی اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوگئی۔

اس صورتحال پر پولیس نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے گروپس کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔

بی ایس پی کے سربراہ آرایس پراوین کمار نے بی آرایس کی گاڑی کی آواز کو کم کرنے کے مطالبہ پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے بی آرایس کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کاغذنگر پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنادیا۔