جرائم و حادثات

اے پی:کار، لاری سے ٹکراگئی۔5افرادشدید زخمی

آندھراپردیش کے ضلع کاکناڈا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افراد شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کاکناڈا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افراد شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ حادثہ ضلع کے جگم پیٹ گنڈے پلی کے حدود میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک کار نے پیچھے سے لاری کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ کار تیز رفتاری سے لاری سے ٹکرا کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر راجمندری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور ہائی وے کے عملے نے فوری وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے روانہ کرتے ہوئے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار خاندان راجمندری سے وشاکھاپٹنم کی سمت جارہا تھا۔تیز رفتاری حادثہ کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

a3w
a3w