تلنگانہ

تلنگانہ کا بجٹ ”گدھے کا انڈا“ : بنڈی سنجے

تلنگانہ کا بجٹ ”گدھے کا انڈا“ : بنڈی سنجے

حیدر آباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ کیا تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے کانگریس اور ریاستی بجٹ اور چھ ضمانتیں اور ریاستی بجٹ کو گدھے کا انڈا سمجھ کر متعارف کرایا ہے؟۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
ریونت ریڈی حکومت اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام: مسلم اقلیتی ریزرویشن پوراٹا سمیتی
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
آبپاشی پروجیکٹوں پر 10.8 ہزار کروڑ خرچ کئے جائیں گے: اتم کمار ریڈی
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی

مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ کانگریس کے تمام وعدے اتنے ہی سچے ہیں جیسے گدھے کا انڈا ہے۔

انہوں نے وزیر خزانہ بھٹی وکرامارکہ سے سوال کیا کہ وہ یہ وضاحت کریں کہ کیا انہوں نے مالیاتی بجٹ پیش کیا یا قرض کا بجٹ پیش کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ بھٹی نے اپنے وعدوں سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔کہ وہ کانگریس حکومت کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہیں کرپائیں گے کیونکہ ریاست مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ریاست مقروض ہے اور کانگریس حکومت چھ ضمانتوں پر بحث سے بچنے کے لئے مرکز پر الزام لگانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس حکومت بجٹ میں یہ دکھانے میں ناکام رہی کہ وہ کہاں سے رقومات جمع کرے گی تاکہ فلاحی اسکیمات کو جاری رکھا جا سکے۔