تلنگانہ
تلنگانہ: تین رئیل اسٹیٹ دفاتر کے ساتھ ساتھ ایک مکان میں چوری کی واردات
انہوں نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کے دفاتر میں چوری کی بعد وہاں رکھی گئی کار کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانہ پرنقدی کی چوری کی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے عبداللہ پورمیٹ میں تین رئیل اسٹیٹ دفاتر کے ساتھ ساتھ ایک مکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔
متاثرین کی پولیس کی جانب سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ کل شب یہ واردات پیش آئی۔
انہوں نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کے دفاتر میں چوری کی بعد وہاں رکھی گئی کار کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانہ پرنقدی کی چوری کی گئی۔
متاثرین کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔