حیدرآباد

اردوصحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے: کے سرینواس ریڈی

سرینواس ریڈی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد وہ اپنے عہدہ کی ذمہ داری حاصل کرتے ہوئے پہلے اجلاس میں اردوصحافیوں کے مسائل کے حل کے بارے میں اقدامات کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے صدرفیڈریشن جناب ایم اے ماجد کی قیادت میں میڈیا اکیڈیمی کے نئے نامزد صدرنشین کے سرینواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اردوصحافیوں کے مسائل کے سلسلہ میں نمائندگی کی اور انہیں تہنیت بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

نائب صدور سید عظمت علی شاہ،سید احمد جیلانی،جنرل سکریٹری غوث محی الدین پر مشتمل اس وفد نے نمائندگی میں کہا کہ اکیڈیمی اردو صحافیوں کے ساتھ بھی انصاف کو یقینی بنائے۔

انہوں نے اردوصحافیوں کے دیرینہ مسائل بالخصوص جی او239میں ترمیم،منڈل سطح پر اردوصحافیوں کو اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی،تمام دیگر صحافیوں کے ساتھ اردو صحافیوں کو بھی آروگیہ شری اسکیم کی سہولتوں کی فراہمی ،امکنہ اراضیات کے الاٹمنٹ اوردیگر مطالبات پر بھی توجہ دلائی۔

 سرینواس ریڈی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد وہ اپنے عہدہ کی ذمہ داری حاصل کرتے ہوئے پہلے اجلاس میں اردوصحافیوں کے مسائل کے حل کے بارے میں اقدامات کریں گے۔

a3w
a3w