تلنگانہ

تلنگانہ: بس اچانک گرپڑی، حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے والا ہلاک

حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے والے شخص پر بس کے اچانک گرپڑنے کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے والے شخص پر بس کے اچانک گرپڑنے کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے اڈاکولہ علاقہ میں اڈاکولا پولیس اسٹیشن کے قریب موڑ پر اُس وقت پیش آیا جب بنگالوروسے حیدرآبادکی سمت جانے والی بس کے ڈرائیورنے لاری سے ہونے والی امکانی ٹکر کو روکنے کی کوشش کے دوران اس کا توازن کھودیااوریہ بس قریب میں حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے والے شخص پر گرپڑی جس کے نتیجہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا۔

مہلوک کی شناخت 52سالہ کسان کرشنیا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ اتناخطرناک تھاکہ کرشنیا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس حادثہ میں بس ڈرائیورجس کی شناخت وینکٹیش کے طورپر کی گئی ہے،کے علاوہ کمار، شیام کمار اورکرن زخمی ہوگئے۔

ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔