جموں و کشمیرسوشیل میڈیا

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو کشمیری قالین سے آراستہ کیا جائیگا

کشمیری مشہور قالین پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بچھائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

کھاگ(جموں وکشمیر): کشمیری مشہور قالین پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بچھائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ دارالحکومت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو مشہور قالین سے آراستہ کرنے کیلئے بڈگام ضلع کے ایک موضع میں فنکار کام کررہے ہیں اور یہ کام قطعی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

ہاتھ سے بنائے گئے کشمیری قالین دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اب پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں یہ بچھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام کام تقریبا قریب الختم ہوچکا ہے۔گزشتہ ایک سال سے 50بافندے اور فنکار اس کام کی انجام دہی میں سرگرم ہیں۔

نئی دہلی کی ایک کمپنی نے 50 بافندوں کے ایک گروپ کے علاوہ کھاگ کے فنکاروں کو یہ کام تفویض کیا گیا ہے۔حکومت اس بات کی خواہاں ہیں کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نئی عمارت میں منعقد کیا جائے‘جوکہ نریندر مودی حکومت کی خواہش اور سنٹرل واستو ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے تحت تیار کی جارہی ہے۔ہم نے گزشتہ سال اکتوبر میں 12کارپیٹ کا آرڈر وصول کیا تھا تاکہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو اس سے آراستہ کیا جاسکے۔ہم نے اس کے بعد نمونے پیش کئے۔

یہ بات طاہری کارپیٹس سے تعلق رکھنے والے قمر علی خان نے خبررساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندے کو بتائی۔قمر علی خان جن کا خاندان کارپیٹس کی برآمدات کیلئے مشہور ہے،32سال سے کارپیٹس برآمد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کیلئے کارپیٹس کی تیاری ہمارے لئے ایک اعزاز اور انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارپیٹس دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن یہ بدبختی ہے کہ اس کی طلب میں کئی وجوہات کی باعث کمی ہورہی ہے۔لیکن اب توقع ہے کہ مذکورہ پراجکٹ سے ہماری حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ قالین جوکہ پارلیمنٹ بلڈنگ میں بچھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروجکٹ کا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے اور اب مزید20 دن میں باقی کام مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارپیٹس کی ڈیزائن کیلئے تقریبا 3ماہ درکار ہوئے جس کے بعد حقیقی کام شروع کیا گیا۔ ہم کو توقع ہے کہ اس ماہ یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ہم کمپنی کو 9کارپیٹس سربراہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراجکٹ کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ عوام کو اب کشمیر کے مالامال ورثاء سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔