حیدرآباد
ٹرینڈنگ

چیف منسٹر کی قیادت میں تلنگانہ کابینہ کا اجلاس، لئے جائیں گے اہم فیصلے

کابینہ کے اجلاس میں ریاست میں سیلاب کی صورت حال اور مرکزی حکومت کی جانب سے امداد پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ،حائیڈرا کے کام کرنے کے طریقہ کار اور اسے قانونی حیثیت دینے کے لیے آرڈیننس کے نفاذ پر بھی غور کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ کی میٹنگ 20 ستمبر کو منعقد ہوگی، جس کی صدارت چیف منسٹر ریونت ریڈی کریں گے۔ یہ اجلاس جمعہ کی شام 4 بجے سکریٹریٹ میں منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف اہم امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

کابینہ کے اجلاس میں ریاست میں سیلاب کی صورت حال اور مرکزی حکومت کی جانب سے امداد پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ،حائیڈرا کے کام کرنے کے طریقہ کار اور اسے قانونی حیثیت دینے کے لیے آرڈیننس کے نفاذ پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں بی سی ریزرویشن اورذات پات کی مردم شماری کے موضوعات پر بھی بحث ہوگی، جبکہ 200 نئی پنچایتوں کی تشکیل کے لیے آرڈیننس لانے پر بات کی جائے گی۔

کابینہ کے دیگر اہم ایجنڈوں میں قرض معافی اور کسانوں کی بیمہ اسکیم شامل ہیں، جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ یہ اجلاس ریاستی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے لیے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔