سماعت اور قوت گویائی سے محروم لڑکے پر آوارہ کتوں کاحملہ،وزیراعلی تلنگانہ کا اظہار تشویش
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حیات نگر میں ایک سماعت اورقوت گویائی سے محروم لڑکے پریم چند پر آوارہ کتوں کے وحشیانہ حملہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اس واقعہ میں یہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حیات نگر میں ایک سماعت اورقوت گویائی سے محروم لڑکے پریم چند پر آوارہ کتوں کے وحشیانہ حملہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اس واقعہ میں یہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ، جو فی الحال دہلی میں ہیں، نے واقعہ کی اطلاع ملنے پراپنے دفتر کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں کے مسئلہ کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی شروع کریں۔
ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت کی کہ لڑکے کو بہتر ممکنہ طبی علاج یقینی بنایا جائے۔انہوں نے لڑکے کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اسپتال جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں، ان کی ضروریات کا جائزہ لیں اور بلا تاخیر تمام ضروری سرکاری مدد فراہم کریں۔
آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سخت نوٹ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔