ایشیاء

جاپان میں نئے برڈ فلو کا قہر

حکام نے پہلے سے ہی بیماری والے مقامات کے ارد گرد تین کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں اور انڈوں کی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ 10 کلومیٹر کے دائرے سے باہر مرغیوں اور انڈوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹوکیو: جاپان کے گنما پریفیکچر میں برڈ فلو کی ایک نئی وباء کا پتہ چلا ہے اور 450,000 مرغیوں کو مارنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیودو نے جمعرات کو مقامی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ خبر دی۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ میباشی شہر کے ایک فارم میں اس مشتبہ بیماری کا پتہ چلا۔ جینیاتی ماہرین نے ہائی ایویئن انفلوئنزا بیماری کی موجودگی کی تصدیق کی۔

حکام نے پہلے سے ہی بیماری والے مقامات کے ارد گرد تین کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں اور انڈوں کی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ 10 کلومیٹر کے دائرے سے باہر مرغیوں اور انڈوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس نئی وبا کے پیش نظراس سیزن میں جاپان میں ہلاک کی گئی مرغیوں کی تعداد پہلے ہی ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جو اب جاپان کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سیزن سے پہلے نومبر 2020 سے مارچ 2021 کے آخر تک پولٹری انڈسٹری کو برڈ فلو کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

ماہرین اس وبا کی وجہ اس سال مہاجر پرندوں کی معمول سے پہلے واپسی کو قرار دے رہے ہیں۔

a3w
a3w