حیدرآباد
حیدرآباد کے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر وزیراعلیٰ تلنگانہ کا عالمی فٹبال اسٹارمسی سے اظہار تشکر
عہدیداروں، سیکیورٹی، منتظمین اور عملہ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ ایونٹ دنیا کے سامنے ظاہر کرتا ہے کہ تلنگانہ کھیلوں، مہارت اور پرخلوص مہمان نوازی کے لئے کھڑا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے عالمی فٹبالر لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دورہ حیدرآباد کی دعوت قبول کی اور شہر کا دورہ کیا، جس سے کھیلوں کے شائقین خصوصاً نوجوان خوش ہوئے۔
انہوں نے کانگریس کے قائد راہول گاندھی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کر کے شام کو یادگار بنا دیا۔
عہدیداروں، سیکیورٹی، منتظمین اور عملہ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ ایونٹ دنیا کے سامنے ظاہر کرتا ہے کہ تلنگانہ کھیلوں، مہارت اور پرخلوص مہمان نوازی کے لئے کھڑا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مداحوں کے منظم اور پرجوش رویہ کی بھی ستائش کی اورکہا کہ انہوں نے بہترین میزبان کا کردار ادا کیا۔