تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ نے مودی کو تلنگانہ رائزنگ سمٹ میں شرکت کیلئے مدعو کیا

انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا کے ہمراہ پارلیمنٹ کی عمارت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں 'تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ' میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا کے ہمراہ پارلیمنٹ کی عمارت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں ‘تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ’ میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔


اس موقع پر ریونت ریڈی نے وزیر اعظم کو عالمی سمٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔


وزیراعلی نے گزشتہ روز کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس سمٹ میں شرکت کیلئے مدعو کیاتھا۔


واضح رہے کہ یہ سمٹ اس ماہ کی 8 اور 9 تاریخ کو بھارت فیوچر سٹی میں منعقد ہونے والی ہے۔ حکومت یہ پروگرام ‘تلنگانہ، انڈیاز پرائیڈ’ کے نعرے کے تحت منعقد کر رہی ہے۔