حیدرآباد

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کا نیویارک میں شاندار استقبال

وزیراعلی نیوجرسی، واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، سان فرانسسکو اور جنوبی کوریا کے سیول کا دورہ کریں گے۔ 5 اور 6 اگست کو وزیراعلی نیویارک میں بزنس اور کمرشیل گروپس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

حیدرآباد: این آرآئیزاورامریکہ میں مقیم تلگوزبان بولنے والوں نے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کا نیویارک میں استقبال کیا۔ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ امریکہ گئے ہیں۔وزیراعلی نیوجرسی، واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، سان فرانسسکو اور جنوبی کوریا کے سیول کا دورہ کریں گے۔ 5 اور 6 اگست کو وزیراعلی نیویارک میں بزنس اور کمرشیل گروپس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے

 6اگست کو دورہ کنندہ ٹیم، پیپسیکواور ایچ سی اے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بعد ازاں وزیراعلی اسی دن واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرتے ہوئے عالمی بینک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

 7 اگست کو ڈلاس میں بزنس اسوسی ایشنوں کے ساتھ ایک اجلاس بھی دورہ میں شامل رکھا گیاہے۔ وزیراعلی اسی دن گاندھی میموریل سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ 8 اگست کو وہ ایپل فون تیار کرنے والی کمپنی کی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

 9 اگست کو گوگل، امیزان اور دوسری کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد شام میں سان فرانسسکو میں تلنگانہ کے شہریوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ بعدازاں 10 اگست کو یہ ٹیم سان فرانسسکو سے سیول روانہ ہوجائے گی اور11 اگست کو جنوبی کوریا کے اس دارالحکومت کو پہنچے گی۔

a3w
a3w