حیدرآباد

چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح

اس موقع پر ایک ریالی کا اہتمام کیا جو چندرائن گٹہ چوراہا تا بالا پور نکالی گئی۔ اس ریالی کا عوام نے جگہ جگہ استقبال کیا اور ایسا معلوم ہورہا تھا کہ عوام دیگر پارٹیوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد: عام آدمی پارٹی دفتر کا حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ میں کل افتتاح عمل میں آیا۔ ڈاکٹر ڈی سریدھر کنوینر ریاست تلنگانہ نے افتتاح انجام دیا۔ تقریب کی صدارت محمد ماجد انچارج چیوڑلہ و حیدرآباد حلقہ پارلیمنٹ نے کی۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی

 اس موقع پر ایک ریالی کا اہتمام کیا جو چندرائن گٹہ چوراہا تا بالا پور نکالی گئی۔ اس ریالی کا عوام نے جگہ جگہ استقبال کیا اور ایسا معلوم ہورہا تھا کہ عوام دیگر پارٹیوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔

عام آدمی پارٹی سے ان کی امید جاگی ہے۔ محمد ماجد نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے مسائل پیش کریں۔ اس کے لئے انہوں نے فون نمبر 8080028080 جاری کیا اور اس پر مس کال کریں۔

 اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ رحیمہ احمد کو چندرائن گٹہ حلقہ کا کنوینر مقرر کیا گیا۔ ریالی میں رامو گوڑ‘ محمود علی ایڈوکیٹ‘ افضل سلیم‘ رانا رندھیر سنگھ‘ پریکشن‘ شہانہ‘ محمد واجد‘ اشہر کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا۔

a3w
a3w