حیدرآباد

تلنگانہ کے تعلیمی اداروں کو مزید تین دن تعطیل کا اعلان

حکومت نے مزید تین دن کی چھٹیوں کے لئے سرکاری احکام جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم اور لگاتار بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید تین دن یعنی 14 تا 16 جولائی تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر تلنگانہ حکومت تمام تعلیمی اداروں کو مزید تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مسلسل بارش کے پیش نظر ریاست کے تمام سرکاری، امدادی اور خانگی تعلیمی اداروں کے لئے 11 تا 13 جولائی تین دن کی تعطیل دی تھی تاہم لگاتار بارش میں کوئی وقفہ نہ ہونے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں مزید بارش کی پیش قیاسی کے بعد تعلیمی اداروں کو مزید تین دن یعنی 14 تا 16 جولائی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اتوار 17 جولائی کے بعد 18 جولائی کو تعلیمی اداروں کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ ریاستی حکومت  نے مزید تین دن کی چھٹیوں کے لئے سرکاری احکام جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم اور لگاتار بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید تین دن یعنی 14 تا 16 جولائی تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

محکمہ اسکولی تعلیم کے جاری کردہ احکام میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کی پیر 18 جولائی کو کشادگی عمل میں آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی ساحلی اڈیشہ اس سے متصل علاقہ میں ہوا کم دباؤ بنا ہوا ہے اور طوفانی گرد سمندر کی سطح سے 7.6 کلو میٹر کی اونچائی پر بنا ہوا ہے۔