تلنگانہ
وزیراعلیٰ تلنگانہ کی شطرنج کی کھلاڑی کونیرو ہمپی کو ویمنس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخلے پر مبارکباد
انہوں نے کہا کہ یہ تمام تلگو عوام کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہمپی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ ان کی محنت، ثابت قدمی اور شطرنج کے کھیل میں مہارت واقعی قابلِ تقلید ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے شطرنج کھلاڑی گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی کو فیڈے ویمنس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام تلگو عوام کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہمپی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ ان کی محنت، ثابت قدمی اور شطرنج کے کھیل میں مہارت واقعی قابلِ تقلید ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اُن کے آنے والے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری ریاست کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔