تلنگانہ

تلنگانہ: متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدت میں اضافہ، سڑکوں پر گہری کہر

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔آصف آباد ضلع کے سرپور(یو) میں اقل ترین درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا،

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔آصف آباد ضلع کے سرپور(یو) میں اقل ترین درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا،

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

جبکہ تریانی علاقہ میں درجہ حرارت 13.1 ڈگری سیلسیس رہا۔ اسی طرح عادل آباد ضلع کے ساتنالا میں درجہ حرارت 12.6 ڈگری سیلسیس اور سونالا اور پپل دری میں 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔

سردی کی بڑھتی ہوئی شدت سے عام لوگ، خصوصاً ایجنسی علاقوں کے رہنے والے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سردی کے ساتھ ساتھ ضلع کو گہری کہرنے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ قومی شاہراہ 44 پر کہرچھا جانے سے گاڑی چلانے والوں کو دشواری پیش آرہی ہے اور سڑک پر راستہ صاف نظر نہ آنے کی وجہ سے ڈرائیور س ہیڈلائٹس آن کر کے آہستہ آہستہ سفر کر رہے ہیں۔

حکام نے گاڑی چلانے والوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور آہستہ گاڑی چلائیں۔