تلنگانہ

تلنگانہ: کلکٹر سنگاریڈی نے کستوریبا گاندھی بالیکا ودیالیہ مین شب بسری کی ۔طالبات کوبہتر تعلیم دینے کی ہدایت

اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ طلبہ کو مستقبل میں منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات جیسے آئی آئی ٹی، نیٹ، ایم سیٹ وغیرہ کے لیے تیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کے جی بی وی کی طالبات کو کمپیوٹر سے متعلق معلومات، خصوصاً ایم ایس ورڈ اور ایم ایس ایکسل کی تربیت دی جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کی کلکٹر پی پراوِنیہ نے کہا ہے کہ لڑکیاں تعلیم میں ترقی حاصل کر کے بہتر مستقبل حاصل کر سکتی ہیں۔ وہ پیر کی رات سنگاریڈی ضلع کے ہتنور میں واقع کستوریبا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی) اسکول میں شب بسری کرتے ہوئے طالبات سے روبرو ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ طلبہ کو مستقبل میں منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات جیسے آئی آئی ٹی، نیٹ، ایم سیٹ وغیرہ کے لیے تیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کے جی بی وی کی طالبات کو کمپیوٹر سے متعلق معلومات، خصوصاً ایم ایس ورڈ اور ایم ایس ایکسل کی تربیت دی جائے۔


کلکٹر نے طالبات کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور بعد ازاں اسکول کے کمپیوٹر لیب، ڈائننگ ہال، کچن شیڈ، اسٹور روم اور ڈیجیٹل کلاس رومس کا معائنہ کیا۔ اسٹڈی آور کے دوران طالبات سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے سی ایس آر فنڈس کے تحت 19.5 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔


کلکٹر نے عملے کو ہدایت دی کہ طالبات کو نئے مینو کے مطابق روزانہ مزیدار اور صحت بخش کھانا فراہم کیا جائے۔ ساتھ ہی اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ طالبات کو مستقبل میں پڑھائی جانے والی مختلف کورسس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کلاسس میں ڈیجیٹل طریقۂ تدریس کو منصوبہ بند انداز میں اپنایا جائے۔
بعد ازاں کلکٹر پراوِنیہ، زیڈ پی ڈپٹی سی ای او سوپنا، تحصیلدار شیخ پروین، ایم پی ڈی او اور دیگر عہدیداران نے اسکول کے احاطے میں پودے لگائے اور طالبات کے ساتھ وقت گزارا۔