انٹرٹینمنٹ
بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل
شریاس کو جمعرات کی شام فالج کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال کے اہلکار نے بتایا کہ شریاس کی کل رات 10 بجے انجیو پلاسٹی کی گئی۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو جمعرات کی شام دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے اندھیری علاقے کے بیلیوو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ اداکار شریاس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں انجیو پلاسٹی کرنے کو کہا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان کی حالت مستحکم ہے۔
شریاس کو جمعرات کی شام فالج کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال کے اہلکار نے بتایا کہ شریاس کی کل رات 10 بجے انجیو پلاسٹی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انجیو پلاسٹی کامیاب رہی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ شریاس تلپڑے ممبئی میں شوٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔ کل شام ‘ویلکم ٹو جنگل’ کی شوٹنگ کے بعد انہیں بے چینی کی شکایت کرتے ہوئے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
a3w