تلنگانہ
صدرتلنگانہ کانگریس کے بھائی کے مکان کی پولیس نے تلاشی لی
صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے بھائی کونڈل ریڈی کے مکان کی پولیس نے ضلع کاماریڈی میں کل شب تلاشی لی۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے بھائی کونڈل ریڈی کے مکان کی پولیس نے ضلع کاماریڈی میں کل شب تلاشی لی۔
کونڈل ریڈی، کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں گذشتہ 15دن سے اپنے بھائی کے لئے انتخابی مہم چلارہے تھے۔
ریونت ریڈی، حلقہ کاماریڈی میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف کانگریس کے امیدوار ہیں۔کونڈل ریڈی، ریونت ریڈی کے چیف الیکشن ایجنٹ بھی ہیں۔