تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات:پولیس چوکسی میں اضافہ،گاڑیوں کی تلاشی مہم
تلنگانہ میں جمعرات کو انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر پولیس،رائے دہندوں میں رقومات کو تقسیم کرنے کو روکنے کے لئے خصوصی نظررکھے ہوئے ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جمعرات کو انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر پولیس،رائے دہندوں میں رقومات کو تقسیم کرنے کو روکنے کے لئے خصوصی نظررکھے ہوئے ہے۔
حیدرآباد، سائبرآباد اوررچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس میں چوکسی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔پولیس، ہر گاڑی کی تلاشی کاکام کررہی ہے۔رقم کے دستاویزات نہ دکھائے جانے پر رقم کو ضبط کرنے کاکام کیاجارہا ہے۔
گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ بھ کی جارہی ہے تاکہ شواہد جمع کئے جاسکیں۔ساتھ ہی گاڑیوں کی تلاشی کے وقت ان کے نمبرات بھی لکھے جارہے ہیں۔