تلنگانہ

تلنگانہ:کارپوریٹ کالج کے طالب علم کی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں ایک کارپوریٹ کالج میں طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ پر اس کے ساتھیوں اور این ایس یو آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں ایک کارپوریٹ کالج میں طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ پر اس کے ساتھیوں اور این ایس یو آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس طالب علم کی شناخت گوتم کے طورپر کی گئی ہے جو انٹرمیڈیٹ سال اول کا طالب علم تھا۔

اس نے ہاسٹل میں اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس کے ساتھیوں نے کہاکہ گوتم کا تعلق ناگرکرنول ضلع سے ہے۔

وہ آج صبح مکان سے کالج آیا تھا۔کالج کے انتظامیہ نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے بعض طلبا کے احتجاج کو ختم کروانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر طلبا اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔

طلبا کا الزام ہے کہ کالج انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں اس طالب علم نے خودکشی کی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔