شمالی بھارت

دلت حاملہ عورت کی موت، 2 مسلم نوجوان گرفتار

ایک حاملہ عورت کی موت پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملزمین نوید اور فرحان اس عورت کو اسلام قبول کرلینے کے لئے مجبور کررہے تھے۔ تیسرا ملزم مستقیم فرار ہے جبکہ نوید اور فرحان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

شاہجہاں پور(یوپی): ایک حاملہ عورت کی موت پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملزمین نوید اور فرحان اس عورت کو اسلام قبول کرلینے کے لئے مجبور کررہے تھے۔ تیسرا ملزم مستقیم فرار ہے جبکہ نوید اور فرحان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
لو جہاد قانون پر فوری اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

خبر ہے کہ 24 سالہ سیما گوتم کی موت لکھیم پور کھیری کے ایک دواخانہ میں ہوئی جہاں ملزمین اسے لے آئے تھے۔ دونوں نے دواخانہ کے عملہ کو بتایا کہ عورت کا نام زویا صدیقی ہے اور وہ نوید کی بیوی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آنند نے میڈیا کو بتایا کہ لکھیم پور کھیری کی سیما گوتم‘ نوید کے ساتھ لیو۔ اِن ریلیشن شپ میں تھی۔

دونوں ضلع شاہجہاں پور کے روضہ علاقہ میں کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔ مکاندار کا نام مستقیم ہے۔ نوید اور فرحان‘ عورت کو دواخانہ لے آئے تھے۔ ڈاکٹروں نے اسے جیسے ہی مردہ قراردیا دونوں فرار ہوگئے۔

پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نوید اور سیما زائداز ایک سال سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور سیما حاملہ تھی۔

ملزم اس پر مسلمان بننے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے۔ سیما گوتم کے بھائی نے نوید‘ فرحان اور مستقیم کے خلاف شکایت درج کرائی۔

ان پر آئی پی سی کے علاوہ ایس سی / ایس ٹی ایکٹ اور اترپردیش انسداد ِ جبری تبدیلی ئ مذہب قانون کی دفعات لگائی گئیں۔