سوشیل میڈیاکرناٹک

دواخانہ میں آوارہ کتے کے منہ میں نو مولود

کرناٹک پولیس نے شیوموگہ ضلع کے میک گین دواخانہ میں آوارہ کتے کے منہ میں نومولود کے کیس کی تحقیقات کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

شیوموگہ: کرناٹک پولیس نے شیوموگہ ضلع کے میک گین دواخانہ میں آوارہ کتے کے منہ میں نومولود کے کیس کی تحقیقات کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

پولیس عہدیدار نے کہا کہ شیموگہ کے دوڈاپیٹ پولیس جس نے کیس درج کیا، حالیہ عرصہ میں تمام سرکاری اور خانگی دواخانوں میں بچوں کی پیدائش کی تفصیلات حاصل کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو روشنی میں آیا۔کتے کو بچے کو منہ میں لے جاتے ہوئے 31/ مارچ کو دیکھا گیا۔ خاتون سیکورٹی گارڈ نے اس ضمن میں شکایت درج کروائی اور معاملہ تاخیر سے منظرعام پر آیا۔

گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ31/ مارچ کو صبح 6بجے اسپتا ل کی ڈیوٹی پر پہنچی۔ لوگوں نے اسے بچے کو کتا لے جانے کی اطلاع دی۔ کتا‘ زچگی وارڈ سے باہر نکلتا دیکھا گیا تھا۔

گارڈ نے تلاشی لی اور بچے کو کتے کے منہ میں پایا۔ بچہ مردہ پایا گیا۔ پولیس یقین سے نہیں کہہ پائی کہ بچے کو آوارہ کتے نے مارا ہے۔

پوسٹ مارٹم سے ظاہر ہوا کہ یہ قبل از وقت زچگی تھی۔ حکام نے پولیس کو بتایا کہ بچے کی زچگی میک گین ہاسپٹل میں نہیں ہوئی۔

ضلع صحت حکام نے دواخانہ کو تین دنوں میں رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس جسمانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے کے لیے بھیج رہی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔